کراچی (اسٹاف رپورٹ) کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی نے جرنلسٹ پروٹیکشن بل منظور ہونے پر اسے خوش آئند اور صحافتی اقدار و منصب کی ادائیگی کیلئے بہتر راہ قرار
کراچی (اسٹاف رپورٹ) کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی نے جرنلسٹ پروٹیکشن بل منظور ہونے پر اسے خوش آئند اور صحافتی اقدار و منصب کی ادائیگی کیلئے بہتر راہ قرار دیا ھے۔ بنیادی طور پر جرنلسٹ پروٹیکشن بل ھے کیا، اس بارے میں اس کا مفہوم جانتے ہیں کہ کسی بھی صحافی کو زبان درازی، گالم گلوچ یا تشدد کا نشانہ بنانے پر ناقابلِ ضمانت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ذرائع کے بارے میں معلومات لینے کیلئے دباؤ ڈالنے کو بھی جرم تصور کیا جائے گا۔ صحافی کو پیشہ وارانہ کام سے روکنے یا ڈرانے دھمکانے پر ملوث شخص یا ادارے کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی نے کہا ہے کہ یہ بل صحافیوں کو مزید بااختیار اور محفوظ بنائے گا، اور آزاد صحافت کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا مزید برآں لیکن انھوں نے کہا کہ وفاق و صوبائی حکومتوں کے ادارے نشر و اطلاعات کو اس بابت جرنلسٹ پورٹل کا اجراء کرنا اب لازم بن چکا ھے تاکہ رجسٹرڈ و پروفیشنل صحافیوں کی شناخت کا عمل ایک انگلی کے ٹچ پر بآسانی ہوسکے اور وی وی آئی پیز کانفرنس سمیت دیگر اہم ترین مقامات کی اجازت کیلئے بآسانی تصدیق کیلئے معاون ثابت ہوسکے۔ کراچی کے سینئر جرنلسٹ جاوید صدیقی نے کہا ھے کہ عصر حاضر کمپیوٹر و جدید ٹیکنالوجی کا ھے اب ڈیٹا سمیت بڑے سے بڑے امور کم وقت بہتر امور کیلئے پورٹل اور اپلیکیشن کے ذریعے استعمال عام ہوچکے ھیں اس لئے جرنلسٹ پورٹل و اپلیکیشن وقت کی ضرورت بن چکی ھے۔ جرنلسٹ پورٹل و اپلیکیشن میں یوجیز و کلبس سے جاری ممبران کے ڈیٹا وفاق و صوبائی حکومتوں کو بہم کئے جائیں تاکہ حکومتی ادارے نشر و اطلاعات اسے جرنلسٹ پورٹل و اپلیکیشن میں شامل کرسکیں۔ اس پورٹل و اپلیکیشن سے جعل ساز و دھوکہ باز اور بلیک میلنگ کرنے والے صحافیوں کے ہاتھ پاؤں کٹ جائیں گے اور صحافت و صحافیوں کو بدنام کرنے والوں کے رستے بند بھی ہوجائیں گے۔ کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار اور ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹ و ممبر کراچی پریس کلب جاوید صدیقی نے ملک بھر کی یوجیز کلبس اور پی ایف یو جے کے عہدیداران سے استدعا و گزارش کی ھے کہ وہ اس بابت اپنا اپنا مثبت و موثر کردار ادا کرکے پروفیشنل صحافت کو تحفظ فراہم کرنے میں ضرور اپنا کردار ادا کریں کیونکہ آپ سب ہمارے سر کا تاج ہیں۔۔۔۔!!