خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی زیر قیادت محرم الحرام کے سلسلے میں
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی زیر قیادت محرم الحرام کے سلسلے میں فلیگ مارچ کیا گیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان،اے سی خوشاب چوہدری ضیاءاللہ ،پاکستان آرمی،رینجرز،پنجاب پولیس، ٹریفک پولیس ڈیفنس،ریسکیو 1122،سی ای او ایم سی،ستھرا پنجاب کے افسران،محکمہ گیس،واپڈا ودیگر محکموں کے افسران فلیگ مارچ میں شریک ہوئے۔ فلیگ مارچ کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس خوشاب ہوا،فلیگ محرم الحرام کے عزاداری جلوسوں کے روٹس جوکہ جوہر آباد مظفر گڑھ روڈ،بائی۔پاس روڈ،غریب کالونی،سول لائن،امام بارگاہ حسینیہ،کالج چوک،جہاز چوک، کلمہ چوک ،ٹھہچوک،مدھوال چوک شیل پمپ،چھتری چوک خوشاب،کربلا جعفریہ روڈ ،گروٹ روڈ،اسٹیڈیم روڈسے واپس ڈی سی آفس اختتام پزیز ہوا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے کہاک فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کی تیاریوں اور محکموں کے درمیان سکیورٹی روابط قائم رکھناہے۔ انہوں نےکہاکہ یوم عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے امن کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے تمام علماء اکرام اور ہر فرد اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ یوم عاشورہ پر امن گزارا جا سکے۔