November 26, 2026

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد جلیل الرحمن رند نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب

20250704_161250

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد جلیل الرحمن رند نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام صفائی، سیوریج، نکاسی آب، تجاوزات، سٹریٹ لائٹس اور عوامی سہولت کے دیگر معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔جائے گا انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ روٹ پر سیوریج لائنوں کی فوری صفائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بارش کی صورت میں جلوس کے راستے پر تعفن یا پانی کھڑا ہونے کی شکایت نہ ہو۔میونسپل کمیٹی کو صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کرنے اور جلوس سے قبل مکمل واشنگ کا شیڈول مرتب کرنے کی ہدایت دی کی گئی ہیں۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان، صفائی، روشنی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی تحصیل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔انھوں نے کہا میں نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات بھی کی اور ان سے انتظامات پر مشاورت کی۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل انتظامیہ ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی اور منتظمین سے مکمل تعاون جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انتظامیہ اور تمام ادارے باہم رابطہ اور ہم آہنگی سے محرم الحرام کے دوران امن و سکون کے ماحول کو یقینی بنائیں گے۔