خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)خوشاب پولیس کی جانب سے 08 محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کےلیے سیکیورٹی کے فول
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)خوشاب پولیس کی جانب سے 08 محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کےلیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم نے خوشاب شہر میں جاری اے کیٹگری جلوس کا وزٹ کیا۔ ڈی پی او خوشاب نے جلوس روٹ کا وزٹ کر کے ڈیوٹی پر تعینات تمام پولیس ملازمان کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے فراٸض منصبی الرٹ ہو کر ادا کریں۔ 08 محرم الحرام کا جلوس محلہ عالم پناہ خوشاب سے برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مقررہ وقت پر محلہ آہیرانوالہ خوشاب میں اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس وزٹ کے دوران یس پی انوسٹی گیشن خوشاب، ڈی ایس پیز، ایس ایچ او اور انچارج سیکیورٹی ملک شاہ خالد ھمراہ تھے ۔ ڈی پی او خوشاب سے منتظمین جلوس اور ممبران امن کمیٹی نے ملاقات کی اور مقررہ وقت پر جلوس ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔