October 28, 2026

یونٹ کراس کرنے کی اذیت صرف اسی مہینے کے زیادہ بِل کی شکل میں ہی نہیں ہوتی بلکہ اگلے چھ ماہ تک پورے گھرانے پر کم بجلی استعمال کرنے کا دباؤ بنا رہتا ہے

IMG-20250704-WA0187

200 یونٹ کراس کرنے کی اذیت صرف اسی مہینے کے زیادہ بِل کی شکل میں ہی نہیں ہوتی بلکہ اگلے چھ ماہ تک پورے گھرانے پر کم بجلی استعمال کرنے کا دباؤ بنا رہتا ہے ۔ گھروں میں لڑائیاں ہوتی ہیں ، اہلِ خانہ کے درمیان بدمزگیاں اور تلخیاں جنم لیتی ہیں ۔ کسی کی ذرا سی بد احتیاطی پر پورے گھر کا ماحول برباد ہو جاتا ہے ۔ چھ ماہ تک کئی گنا بڑے ٹیرف کی پھٹیک الگ سے سہنی پڑتی ہے ۔

میرے قریبی جاننے والوں میں دو گھرانے ایسے ہیں جن کے بجلی کے میڑرز 200 یونٹ کی حد کراس کر گئے ۔ ایک کا میٹر 205 اور دوسرے کا 202 یونٹ پر رِیڈ ہوا ۔ اب یہ حضرات اگلے چھ ماہ تک اس خطا کی سزا بھگتیں گے ۔ اللّٰہ تعالیٰ اس شیطانی جال کے تخلیق کرنے اور ہمیں اس حال تک پہنچانے والوں پر زندگی تنگ کر دے !