October 29, 2026

نیوز اپڈیٹ: ایس ایس ایز / اے ای اوز مستقلی

20250701_222842

نیوز اپڈیٹ: ایس ایس ایز / اے ای اوز مستقلی

السلام علیکم ایس ایس ایز پنجاب
ایس ایس ایز و اے ای اوز کی مستقلی کے حوالے سے میٹنگ میں ایس ایس ایز کور کمیٹی کی طرف سے ایک اعتراض کیا گیا تھا کہ ہر دفعہ ہماری سمری میں کچھ کمی رہ جاتی ہے جسکی وجہ سے سمری مسترد ہو جاتی ہے جس پر سپیشل سیکرٹری صاحب کے حکم پر 4 رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی جس میں

*1.محمد عمران
*2.ملک محمد امان اللہ
*3.رانا مہران علی (صدر اے ای اوز)
*4.رانا لیاقت علی

شامل تھے یہ لوگ ڈپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ مل کر سمری تیار کرینگے اور دونوں جانب سے رضامندگی کے بعد ہی سمری آگے بھیجی جائیگی.

کل2 جولائی بروز بدھ منسٹر ایجوکیشن رانا سکندر حیات خان صاحب بھی سیکریٹری آفس میں مستقلی کی اگلی پیش رفت پر ملاقات کی ۔۔۔ منسٹر صاحب سے بھی تمام ممبرز کی خوشگوار ملاقات ہوئی اور ہم نے انکا مستقلی کے معاملے پر مثبت پیشرفت پر انکا شکریہ ادا کیا ۔۔۔ منسٹر صاحب نے سپیشل سیکرٹری صاحب سے میٹنگ کے حوالے سے مکمل بریفننگ لی اور اگلے ہفتے اجلاس طلب کر لیا جس میں تمام معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا جائیگا تاکہ سمری کی منظوری میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے ۔۔۔

*للہ پاک سے دعا ہے کہ وہ اپنے فضل و کرم سے ہماری مستقلی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں مدد فرمائے آمین ۔

منجانب:
ملک محمد امان اللہ
کور کمیٹی ممبر ریگولرائزیشن موومنٹ پنجاب