November 26, 2026

*☑️یہ ہوتا ہے پیٹرول مہنگا کرنے کا نقصان🧐*

20250701_222842

*☑️یہ ہوتا ہے پیٹرول مہنگا کرنے کا نقصان🧐*

*پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرین کے کرایے بھی بڑھ گئے*

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا، جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرین کرایوں میں اضافے کا اطلاق 4 جولائی سے کیا جائے گا، ریلوے کرایوں کا اطلاق تمام مسافر، شٹل اور سیلونز گاڑیوں پر ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ 2 فیصد کرایہ بڑھنے کا اطلاق ایڈوانس بکنگ پر بھی عائد ہو گا، ڈائریکٹر آئی ٹی اور ڈی ایس افسران کو نئے کرایوں پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی۔

ریلوے حکام کے مطابق ڈیزل مہنگا ہونے سے ریلوے کو ماہانہ 10 کروڑ 90 لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت نے یکم جولائی سے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک کا اضافہ کر دیا تھا۔