October 4, 2026

بنگلادیش: سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا۔

IMG-20250702-WA0187

بنگلادیش: سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا۔

مبینہ آڈیو لیک میں شیخ حسینہ نےکہاتھا کہ میرے خلاف 227 مقدمے ہیں، مجھے227 لوگوں کو مارنے کا لائسنس مل گیا۔بنگلادیشی میڈیا

ڈھاکا(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بنگلادیش کی انٹرنیشنل کرائم ٹر بیونل نے شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں شیخ حسینہ نے مقامی رہنماکوکہا تھا کہ میرے خلاف 227 مقدمے ہیں، اب مجھے227 لوگوں کو مارنے کا لائسنس مل گیا۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے شیخ حسینہ کے اس بیان کو عدالتی کارروائی میں مداخلت اور توہین عدالت قرار دیا اور انہیں 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔میڈیا کے مطابق عدالت نے عوامی لیگ کی طلبہ تنظیم چھاترا لیگ کے لیڈر شکیل آکند کو بھی 2 ماہ قید کی سزا سنائی۔یاد رہےکہ عوامی لیگ کی سربراہ اور سابق بنگلادیشی وزیراعظم گزشتہ سال اگست میں چلنے والی طلبہ تحریک کے بعد ملک سے فرار ہوکر بھارت چلی گئی تھیں۔