October 4, 2026

اسلام آباد: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے ڈرون کیمروں کے استعمال کا فیصلہ۔

IMG-20250702-WA0186

اسلام آباد: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے ڈرون کیمروں کے استعمال کا فیصلہ۔

ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی اور فوری چالان ہوگا۔

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کےلیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد ذیشان حیدر کے مطابق ٹریفک پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین پرعمل درآمد یقینی بنائےگی  اور اس کے لیے اسلام آباد کی مصروف شاہراہوں پر ڈرون کیمرے اڑائے جائیں گے۔سی ٹی او اسلام آباد نے بتایا کہ ابتدائی طور  پر ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے پرہوگا تاہم  اگلے مرحلے میں تمام سیکٹرز  اور  شاہراہوں پر  یہ ٹیکنالوجی استعمال ہوگی۔سی ٹی او نے کہا کہ ڈرون کیمروں کی مدد سے خلاف ورزی کی نشاندہی اور فوری چالان ہوگا،  ڈرون کی مدد سے رش والے مقامات کی بھی نشاندہی کی جا سکے گی جب کہ نشاندہی کے بعد خصوصی ٹیم فوری طور پر رسپانس یقینی بنائے گی۔