October 4, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ صوبائی وزیر زراعت کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد

IMG-20250702-WA0183

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ صوبائی وزیر زراعت کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد

اجلاس میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مس سلمہ بٹ، ایم این اے ریاض الحق جج، ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر، چوہدری غلام رضا ربیرہ، چوہدری جاوید علاؤالدین، ملک علی عباس کھوکر،س کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل اور آر پی او محبوب رشید، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، ڈی پی او راشد ہدایت سمیت دیگر افسران کی شرکت

ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے محرم الحرام کے سلسلہ میں عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں انتظامات بارے بریفنگ دی

ڈی پی او راشد ہدایت نے محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات بارے آگاہ کیا

انہوں نے ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم میں سہولیات کا بھی وزٹ کیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف محرم الحرام پر عزاداروں کو بہترین سہولیات کے لیے پر عزم ہیں۔ صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی

وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے آیا ہوں۔ صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی

محرم الحرام کے تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ رکھا جائے۔ صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک

کمیٹیاں محرم الحرام کے انعقاد کے سلسلے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک

جلوسوں اور مجالس میں عزاداروں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے میڈیکل کیمپس اور کلینک آن وہیلز خدمات سر انجام دیں۔ سید عاشق حسین کرمانی

مون سون بارشوں کے پیش نظر اربن فلڈنگ کے لیے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں۔ سید عاشق حسین کرمانی

محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔سید عاشق حسین کرمانی

محرم الحرام کے موقع پر تمام انتظامات کی جاتی طور پر نگرانی کروں گا۔ صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی

کنٹرول روم میں ڈیوٹی پر مامور اہلکار مستعدی سے کام کریں۔صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک

ضلع بھر کی مانیٹرنگ اور محکموں سے رابطہ کاری کے لیے کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رکھتے ہوئے متحرک انداز میں کام کریں۔صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی