سکھر( بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی ) سید محمود علی شاہ، ریجنل ہیڈ، وفاقی محتسب سیکریٹریٹ، سکھر نے لاڑکانہ میں آؤٹ ریچ
سکھر( بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی
)
سید محمود علی شاہ، ریجنل ہیڈ، وفاقی محتسب سیکریٹریٹ، سکھر نے لاڑکانہ میں آؤٹ ریچ کمپلینٹ ریزولوشن (OCR) پروجیکٹ کے تحت ایک سماعت کی۔ مجموعی طور پر 55 شکایات کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا، جن کا تعلق بنیادی طور پر SEPCO اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGCL) سے ہے۔ ان میں سے 51 کیسز کا موقع پر ہی کامیابی سے فیصلہ کیا گیا، ایک کیس کو مزید کارروائی کے لیے نیپرا کو بھیج دیا گیا، جب کہ تین کیسز کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔
سماعت میں سیپکو آپریشن ڈویژن لاڑکانہ رورل کے ایگزیکٹو انجینئر اصغر سانگی ۔ سہیل کہور، ریونیو آفیسر و سیپکو لاڑکانہ سٹی اور قمبر شہدادکوٹ ۔ سعید احمد کوریجو، ڈپٹی منیجر، SSGCL لاڑکانہ نے شرکت کی یہ اقدام OCR میکانزم کے ذریعے عوام کو تیز اور قابل رسائی انصاف فراہم کرنے کے لیے وفاقی محتسب کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ں