October 2, 2026

جسٹس سید عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مقرر ہونے پر مبارکباد۔قیصر زمان ایڈوکیٹ

IMG-20250702-WA0137

جسٹس سید عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مقرر ہونے پر مبارکباد۔قیصر زمان ایڈوکیٹ

جسٹس سید عتیق شاہ ایک بلند پایہ قانون دان ، اصول پسند اور دیانتدار جج کے طور پر جانے جاتے ہیں۔صدر پشاور بار ایسوسی ایشن

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے منصب پر جسٹس سید عتیق شاہ کی تقرری پر پشاور بار ایسوسی ایشن کے صدر قیصر زمان ایڈووکیٹ اور کابینہ کی جانب سے مبارکباد۔ پشاور بار ایسوسی ایشن کے صدر جناب قیصر زمان ایڈووکیٹ، سیف اللہ خان خلیل نائب صدر، زاہد اللہ زاہد جنرل سیکرٹری، ننکیال زیب ہشتنگر جوائنٹ سیکرٹری، فیضان اللہ چمکنی فنانس سیکرٹری ، عمران خان اورکزئی پریس سیکرٹری ، امان اللہ درانی لائبریری سیکرٹری، اور فیصل خان ، شاہ زیب خان، علی قزلباش اور مہوش ثناء صدیقی کابینہ ممبران جسٹس سید عتیق شاہ کو پشاور ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کے طور پر تعیناتی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔صدر پشاور بار ایسوسی ایشن قیصر زمان ایڈووکیٹ نے اپنے تہنیتی بیان میں کہا۔جسٹس سید عتیق شاہ صاحب ایک بلند پایہ قانون دان، اصول پسند اور دیانت دار جج کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ ان کی تعیناتی پشاور ہائی کورٹ کے وقار، عدلیہ کی آزادی، انصاف کی فراہمی اور قانونی بالادستی کے استحکام میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ ہم پُرامید ہیں کہ آپ کی سربراہی میں عدالتی نظام مزید شفاف، موثر اور عوامی توقعات کے عین مطابق ہو گا۔پشاور بار ایسوسی ایشن کو یقین ہے کہ بار اور بنچ کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور اعتماد کی فضا مزید مستحکم ہوگی، اور خیبر پختونخوا میں عدلیہ کا وقار بلند ہوگا۔