October 2, 2026

جھنگ ( منیر حسین چدھڑ سے) ضلع کونسل جھنگ نے سرسبز درختوں کو قتل کروانا شروع کردیا۔

20250701_222842

جھنگ ( منیر حسین چدھڑ سے) ضلع کونسل جھنگ نے سرسبز درختوں کو قتل کروانا شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع کونسل کی طرف سے خشک اور پرانے درختوں کی نیلامی ہوئی لیکن ضلع کونسل جھنگ کے افسران کی ملی بھگت سے ٹھیکیدار نے ساتھ تنآور سرسبز درختوں کا کٹاؤ شروع کردیا۔ایک طرف موسمیاتی تبدیلیوں کی پیش نظر حکومت پنجاب نے درختوں کی کٹائی پر پابندی لگائی دوسری طرف ضلع کونسل جھنگ کی ملی بھگت اور مبینہ غفلت کی وجہ ٹھیکیدار نے سرسبز درختوں کو کاٹنا شروع کردیا۔علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کے اب تک اس کٹائی میں 40 سے 50 ٹرک بھر کر ٹھیکیدار لے جا چکا ہے اگر اسے نہ روکا گیا تو روڈ کے دونوں اطراف لگے بھاری اور قیمتی درخت ٹھیکیدار کاٹ کر لے جائے گا جس سے ماحول پر اسکے دیر پا اثرات مرتب ہونگے۔اہلیان علاقہ کا کہنا تھا کے کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر جھنگ اس پر فوری نوٹس لیں۔