کہاں گیا لیاری کا 1.5 ارب؟ کون نگل گیا کراچی کے 10 ارب؟ 🔥`
`
دعانیوز بیوروچیف سندھ عبدالقیوم شیخ یونین آف جرنلسٹ آرگنائزیشن سندھ
کہاں گیا لیاری کا 1.5 ارب؟ کون نگل گیا کراچی کے 10 ارب؟ 🔥`
گیس پائپ لائن بچھانے کے بعد کراچی میں روڈ کٹنگ کی بحالی کے لیے 10 ارب روپے دیے گئے تھے، جن میں لیاری کا حصہ 1.5 ارب روپے تھا۔
لیکن آج لیاری کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں، بارشوں نے تباہی مچا دی ہے، اور عوام پانی، کیچڑ، اور بدترین انفراسٹرکچر کا سامنا کر رہی ہے۔
💥 سوال یہ ہے کہ یہ پیسہ گیا کہاں؟ کس کی جیب میں گیا؟ کس نے ہضم کر لیا؟
`میں، ایم پی اے سجاد علی سومرو (PS-106 لیاری)، حکومت سندھ کے ان بڑے چہروں سے کھلے عام سوال کر رہا ہوں:`
> 🔴 وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
🔴 وزیر بلدیات سعید غنی
🔴 میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
🔴 لیاری ٹاؤن چیئرمین ناصر کریم
کیا آپ ہمیں جواب دیں گے؟ یا ہم سمجھیں کہ یہ سب آپ کی مرضی سے ہوا؟
> ⚠️ لیاری کا 1.5 ارب راتوں رات کہاں گیا؟
⚠️ کس کے کہنے پر پیسہ غائب ہوا؟
⚠️ 10 ارب کراچی کے عوام کو کیوں نظر نہیں آئے؟
⚠️ یہ پیسہ کھایا گیا یا دفن کیا گیا؟
📢 یہ عوام کا پیسہ ہے، خیرات نہیں!
📢 ہم حساب لیں گے، سوال کریں گے، اور پیچھا نہیں چھوڑیں گے!
`ایم پی اے سجاد علی سومرو`
`PS-106 لیاری`
`پاکستان تحریک انصاف`