ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ایم این اے مسلم لیگ زیڈ اعجازالحق کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات۔
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ایم این اے مسلم لیگ زیڈ اعجازالحق کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات۔
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 163 ہارون آباد فورٹ عباس محمد اعجاز الحق نے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کے ساتھ ساتھ متعلقہ انتخابی حلقوں کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال۔
پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے چئیرمین سابق صدر جنرل ضیاءالحق کے صاحبزادے حلقہ این اے 163 ہارون آباد فورٹ عباس سے منتخب شدہ ایم این اے محمد اعجاز الحق کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات۔رکن قومی اسمبلی محمد اعجازالحق نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی کامیاب منظوری پر مبارکباد پیش کی اور اسے عوام دوست اور ترقی کا ضامن قرار دیا۔ انہوں نے وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دے کر حکومت نے درست سمت کا تعین کیا ہے۔ملاقات میں حلقہ جاتی سطح پر جاری منصوبوں، ترقیاتی اسکیموں اور عوامی فلاح و بہبود کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم نے تمام منتخب نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ عوامی مسائل کے حل اور منصوبوں کی بروقت تکمیل پر بھرپور توجہ دیں۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کے تسلسل پر اتفاق کیا۔