October 4, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر محمد حسن کی زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس ریسکیو 1122 میں گزشتہ ماہ جون کی

IMG-20250701-WA0232

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر محمد حسن کی زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس ریسکیو 1122 میں گزشتہ ماہ جون کی ایمرجنسی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر محمد حسن نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کو گزشتہ ماہ میں 16692 ٹوٹل کالز موصول ہوئیں جن میں سے 3600 ایمرجنسی کالز تھیں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 3592متاثرین کو ریسکیو کیا گزشتہ ماہ میں366 روڈٹریفک کے حادثات، 2696 میڈیکل کی ایمرجنسیز،32 آتشزدگی،79 کرائم اور427 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگ جانے، چھت سے گر جانے وغیرہ و دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں ریسکیو عملہ نے1097 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ2422 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر کے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا پیشنٹ ریفرل سروس کے متعلق انجینئر محمد حسن نے بتایا کہ بہتر علاج معالج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں 293 متاثرہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیا گیا۔۔۔۔