October 2, 2026

شہباز حکومت کا پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری کا دعویٰ گمراہ کن نکلا، حکومتی آفیشل اکاؤنٹ سے دعوی کیا گیا

IMG-20250701-WA0018

شہباز حکومت کا پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری کا دعویٰ گمراہ کن نکلا، حکومتی آفیشل اکاؤنٹ سے دعوی کیا گیا ‘پاکستانی پاسپورٹ 2021 میں 113ویں نمبر سے 2025 میں 100ویں نمبر پر آگیا ہے۔ یہ پاکستان کی بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں اور تعلقات کا نتیجہ ہے’- پاکستان کا پاسپورٹ 32فری ویزا سکور کے ساتھ 2021 میں بھی آخری 4 نمبروں میں تھا اور 2025 میں بھی آخری 4 نمبروں پر ہے اور اب بھی اس کا سکور 32 ہی ہے۔ پاکستان کا پاسپورٹ صرف عراق، شام اور افغانستان سے بہتر پوزیشن پر ہے۔ درجہ بندی میں “100ویں” نمبر پر آنا صرف تکنیکی تبدیلیوں (مثلاً متعدد ممالک کا مشترکہ درجہ) کا نتیجہ ہے- جیو فیکٹ چیک

حکومت پاکستان کے ایکس اکاؤنٹ سے تو اس غلط بیانی پر مبنی پوسٹ کو ہٹا دیا گیا مگر شہباز شریف کے فیس بک پیج پر یہ پوسٹ (جب یہ خبر بنائی گئی اس وقت تک) موجود تھی۔