سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی حسینؑ آج بھی مظلوم ہیں… کالے کپڑے، عزاداری اور غم کی علامت ہوتے ہیں. یہی کالے کپڑے،
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
حسینؑ آج بھی مظلوم ہیں… کالے کپڑے، عزاداری اور غم کی علامت ہوتے ہیں. یہی کالے کپڑے، عزاداری کی ترویج و تبلیغ بھی کرتے ہیں. اسی لئے انہیں پہننا بھی عزاداری کے اہم آداب میں شامل ہے. لیکن گذشتہ چند سالوں سےمحرم آتا ہے تو کچھ خواتین و حضرات کالے کپڑوں کی آڑ میں بھی نئے نئے فیشن کر کے غم و ماتم نہیں بلکہ اپنا شوق پورا کرنے کے چکر میں ہوتے ہیں. عجیب نامراد لوگ ہیں… اپنے محرومین کے غم میں سادہ سیاہ لباس، مگر فرزندِ زھراءؑ کے غم میں نت نئے فیشنی کپڑے… یعنی کہ غم سے زیادہ تمہیں اپنی خوبصورتی، اپنے فیشن، اپنی پسند اور اپنے ہوائے نفس کی فکر ہے. تمہارا یہ عمل، حسینیت پر ایک بدنما داغ ہے. یزید کی طرح تم بھی صد لائقِ لعنت و ملامت ہو. تمہاری وجہ سے حسینؑ آج بھی مظلوم ہیں 😢 . نوٹ: ایسے فیشنی افراد کو محرم میں دیکھیں تو ضرور امر بالمعروف کریں. انہیں حقارت کی نظر سے دیکھنا بھی مؤثر ہے. ان سے تنہائی میں ضرور پوچھیں کہ کیا تم اپنے والدین کے غم، یا کسی رشتہ دار دوست کے غم میں بھی ایسے کپڑے پہن کر تعزیت کرنے کی جرأت رکھتی ہو؟؟؟