خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے اپنے آفس میں ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے میٹنگ کی صدارت کی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے اپنے آفس میں ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے میٹنگ کی صدارت کی۔ اس موقع پراونر طاہر منظور تارڑ ،سی ای او ایس ڈبلییو ایم سی صائم وارث،ویسٹ منیجمنٹ کے محمد وقاص،پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر خوشاب قیصر خان اور ایس ۔این۔ اے اسرار احمد موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے کہا کہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کا پروگرام ستھرا پنجاب بہت بڑا اور عوامی منصوبہ ہےتحصیل خوشاب کے تمام ایریاز ،مین بازاروں،اڈوں،مین روڈز،پارکوں،چوک چوراہوں ،گلی محلوں،گاوُں اور دیہاتوں سمیت شہر کے کونے کونے میں صفائی کے بہترین اقدامات کئے جائیں اور کام میں مزید تیزی اور بہتری لائی جائے۔ مون سون کے حوالے سے پلان ترتیب دیا جائے، شوالہ سیم نالہ اور دیگر ندی نالوں کی صفائی اور گندگی کو فوری ٹھکانے لگانے کا عملی بندوبست کیا جائے ۔غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔