میلسی (بیو رو چیف سٹی پریس کلب رجسٹرڈعیدگاہ روڈمیلسی کے زیر اہتمام بلدیہ میلسی کے جناح ہال میں تقریب پزیرائی بسلسلہ اعتراف تعلیمی کارکردگی صحافتی خدمات بارے تقریب منعقد ہوئی جس سے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ وہاڑی ڈی او انڈسڑی محترمہ عابدہ وٹو
میلسی (بیو رو چیف سٹی پریس کلب رجسٹرڈعیدگاہ روڈمیلسی کے زیر اہتمام بلدیہ میلسی کے جناح ہال میں تقریب پزیرائی بسلسلہ اعتراف تعلیمی کارکردگی صحافتی خدمات بارے تقریب منعقد ہوئی جس سے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ وہاڑی ڈی او انڈسڑی محترمہ عابدہ وٹو نے کہا کہ صحافت ایک عبادت اور جمہوریت کا چوتھا ستون ہے سٹی پریس کلب میلسی نے ایک مفرد تقریب کا انعقاد کرکے صحافت کو نئی جہت دی اس کی بدولت صحافیوں میں انسانیت کی خدمت کا جذبہ ابھر کر سامنے آرہا ہے ٹاپر طلبہ کو ایوارڈ دینے اور حوصلہ افزائی سے ان کی صلاحیتیں مزید نکھرکر سامنے آئیں گی سٹی پریس کلب کا یہ اقدام قابل تحسین ہے ،مرکزی صدر انجمن تاجران شیخ سلیم ،چوہدری زاہد جاوید ،میلسی پریس کلب قریشی گروپ کے عہدیداران ،پاکستان فیڈرل یونین جرنلسٹ وہاڑی کے صدر ڈاکٹرعرفان ،سینئرصحافی ملک ریاض ،معروف زمیندار میاں غوث اقبال قاضی ،دوکوٹہ پریس کلب کے عہدیداران وممبران نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی سٹی پریس کلب رجسٹرڈعیدگاہ روڈمیلسی نے سال 2024کے سالانہ میڑک کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات ،صحافتی شعبہ میں خدمات سر انجام دینے والے صحافیوں ،تاجران اورمدرسہ جامعہ ابوھریرہ کے ہونہار طالب علم جس نے درس نظامیہ فیڈرل بورڈ اورپنجاب بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر شیلڈیں تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی میاں محمد جاوید عزیز نے کہاکہ میں آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ آپ سب نے گونا گوں مصروفیات کے باوجود سٹی پریس کلب میلسی کی تقریب کو رونق بخشی اور ہمارا سر فخر سے بلند ہواسب سے پہلے میں یہ عرض کروں گا کہ میلسی میں صحافت کی بنیاد کا اعزاز ہمارے خاندان کو حاصل ہےمیں یہاں یہ عرض کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ سٹی پریس کلب رجسٹرڈ عید گاہ روڈ میلسی کا قیام کیوں عمل میں لایا گیا اس کا مقصد مظلوموں کی آواز ایوانوں تک پہچانا ہے جس میں ہمیں بڑی کامیابی حاصل ہوئی اور مظلوم لوگوں کی دعائیں ہمارے ساتھ سفر کر رہی ہیں دعاؤں کے ساتھ ساتھ اس کا کریڈیٹ ہمیں یہ بھی ملا عوام صحافیوں اور انتظامیہ کے درمیان پائی جانے والی خلیج بھی دور ہوئی عوام کا انتظامیہ اور صحافیوں پر اعتماد بڑھاآخر میں میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ سٹی پریس کلب رجسڑڈ میلسی کی تقریب آپ کو ہماری یاد دلاتی رہے گی ہم تو ویسے بھی آپ کی محبت بھری یادوں کو نہیں بھلا سکیں گےمہمان خصوصی
میڈم عابدہ وٹو ڈی ای او انڈسٹری وہاڑی شیخ سلیم صدر انمجن تاجران شیخ مسعود ظہیر سرپرست اعلی تنظیم تاجران آصف امان اللہ صدر المعصوم ویلفیئر
ڈاکٹر محمد عرفان ضلعی صدر پی ایف یو جے،سینئرصحافی ملک ریاض وہاڑی پریس کلب وہاڑی
پروفیسر شفیق الرحمن الہ آبادی
پروفیسر شاہد حفیظ،ڈاکٹر محمد رمضان، جنرل سیکرٹری رانا وحید دوکوٹہ پریس میلسی
یوسف چوہان جنرل سیکرٹری میلسی پریس کلب میلسی،
قیصر ممتاز خیرپوری جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب،محمد یوسف کامران ڈائریکٹر سائزون،
میاں غوث اقبال قاضی، بلال نظامی، محمدکفایت اللہ زاہد نظامی، پیر عطاءاللہ ،میاں جاوید عزیز،حاجی احمد نواز شکوری،
دلشاد حلیم مغل، محمد اقبال گلشن، احسن الطاف، عامرقریشی،
راناارشد، محمداکرم بھٹی، بشیر چوہان ،عذرا مظہر، عبداللہ صدیقی کاشف حسین، افضل شاہین، مہراللہ رکھا ،شیخ غلام مصطفے،راؤ محمد حسین شاہین ،
مولانا قاری یسین، عدنان شیخ، کنزاممتاز،تطہیر زاہرہ، فاطمہ جاوید اور معززین شہر نے بھی شرکت کی ایوارڈ حاصل کرنے والی طالبات امیمہ رحمان ،شکیلہ ریاض، پونم شاہین ،صائمہ عاشق ,عنبیرین جمیل عنبیر صائمہ ممتاز صوبیہ عاشق راضیہ شہنازاورارم بتول شامل ہیں