یوم شہادت سیدنا حضرت عمر فاروقؓ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا-
یوم شہادت سیدنا حضرت عمر فاروقؓ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا-
سیّدنا عمر فاروقؓ نے اپنے دور خلافت میں 22 لاکھ مربع میل پر اسلام کا پرچم لہرایا-مولانا خورشید عالم
میرواہ گورچانی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ملک بھر کی طرح میرواہ گورچانی میں بھی سنی رابطہ کونسل کے زیر اہتمام خلیفہ دوئم ،مراد رسول سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کا یوم شہادت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا-سنی رابطہ کونسل میرواہ گورچانی کے زیر اہتمام مکی مسجد اڈے والی سے ایک مطالباتی جلوس جلوس نکالا گیا جس میں ہزاروں مداح صحابہ نے شرکت کی-جلوس کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز،جھنڈے اور قطبے اٹھا رکھے تھے جن پر سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کی شان میں نعرے درج تھے جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شجاع آباد پریس کلب میرواہ گورچانی پہنچا جہاں پر جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علماء ایلکشن کمیٹی میرواہ گورچانی کے امیر مولانا خورشید عالم،سنی رابطہ کونسل میرواہ گورچانی کے صدر مولانا احسان الحق فاروقی،حاجی خلیل احمد فاروقی،حافظ عبدالغنی،قاری وقار احمد راجپوت،حافظ عمیر عثمان ،مشتاق احمد میمن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا حضرت عمر فاروقؓ نے 22 لاکھ مربع میل پر دین اسلام کا پرچم سربلند کیا-آپ کا دور خلافت عدل و انصاف ،معاشی،مساوات، احتساب اور اسلامی فتوحات کے اعتبار سے مسلمان حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ہے اس موقع پر مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خلفائے راشدین ؓ کے ایام ہائے شہادت و وفات سرکاری سطح پر منائے جائیں-