November 16, 2026

*🔴سوشل میڈیا پر دوستی، شادی پھر طلاق، لیاری کے نوجوان کی محبت میں تیونس سے آئی لڑکی تھانے پہنچ گئی*

IMG-20250629-WA0104

*☑️کیا لگتا ہے زیادہ قصور وار کون؟

*🔴سوشل میڈیا پر دوستی، شادی پھر طلاق، لیاری کے نوجوان کی محبت میں تیونس سے آئی لڑکی تھانے پہنچ گئی*

*🔵تیونس سے آئی لڑکی کے معاملے پر لڑکے کے اہلخانہ کا بیان سامنے آگیا*

امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی ناکام محبت کی کہانی ابھی پرانی نہیں ہوئی کہ تیونس کی لڑکی کی کراچی کے نوجوان کے ساتھ لو اسٹوری کے افسوسناک انجام کی نئی کہانی سامنے آگئی۔

تیونس کے دارالحکومت کی رہائشی 19 سالہ سندا ایاری نے کراچی کے وومن تھانے پہنچ کر پناہ کی درخواست دی ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی 28 نومبر 2024 کو کراچی آئی، اس کی اولڈ سٹی ایریا کے علاقے نیا آباد کھڈا مارکیٹ لیاری کے رہائشی محمد عامر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، محبت میں مبتلا دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا جس کیلئے سندا پاکستانی ویزا حاصل کرکے کراچی پہنچ گئی۔

اسے عامر اور دیگر نے کراچی ائیرپورٹ سے ریسیو کیا اور اگلے ہی دن عامر کے اہلخانہ نے ایک تقریب میں دونوں کی شادی کرادی، نکاح نامہ 6 مارچ کو لیاری کی یونین کونسل بغدادی میں رجسٹرڈ ہوا۔

خاتون کے مطابق شادی کے بعد وہ خوش و خرم رہے، چند ماہ قبل دونوں میں معمولی باتوں پر تلخیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں جس کے بعد عامر نے اسے طلاق دے دی اور اب وہ اپنے وطن واپس جانا چاہتی ہے۔

ریکارڈ کے مطابق سندا کا پاکستان کا 90 دن کا ویزا 18 فروری کو زائد المیعاد ہو چکا ہے، ویزے کی تجدید یا ایگزٹ پرمٹ کے بغیر وہ واپس نہیں جا سکتی، ویزا کی تجدید کے لگ بھگ 400 امریکی ڈالر اور سوا دو لاکھ سے زائد کی فضائی ٹکٹ کے انتظام کا بھی لڑکی پر بوجھ ہے۔

وومن پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے لڑکے کے خلاف بدسلوکی کی شکایت نہیں کی، اسے پناہ دے دی ہے، رہن سہن کا خیال رکھا جارہا ہے۔

کراچی: تیونس سے آنے والی لڑکی سندا ایاری کے معاملے پر نوجوان عامر کے اہلخانہ کا بیان سامنے آگیا۔

19 سالہ سندا ایاری کی کھڈا مارکیٹ لیاری کے رہائشی محمد عامر سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، محبت میں مبتلا دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا جس کیلئے سندا پاکستانی ویزا حاصل کرکے 28 نومبر 2024 کو کراچی پہنچی تھی۔

شادی کے بعد وہ خوش و خرم رہے، چند ماہ قبل دونوں میں معمولی باتوں پر تلخیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں جس کے بعد عامر نے اسے طلاق دے دی۔

سندا کا پاکستان کا 90 دن کا ویزا 18 فروری کو زائد المیعاد ہو چکا ہے جس کی وجہ سے واپس اپنے ملک جانے کیلئے پریشان ہے اور پولیس کی پناہ میں موجود ہے جبکہ وزارت داخلہ نے خاتون کو فوری ایگزٹ پرمٹ جاری کرنے کی پیشکش کی ہے۔

لڑکی کے سابق شوہر کی فیملی کا بیان سامنے آگیا

رابطہ کرنے پر عامر کے اہلخانہ نے بتایا کہ تیونس سے پاکستان آنے تک وہ سندا کو بار بار منع کرتے رہے کہ وہ اس کے اخراجات برداشت نہیں کر سکیں گے مگر لڑکی نے ہر طرح کے حالات میں رہنے کا یقین دلایا اور بضد ہوکر پاکستان پہنچی۔

اہل خانہ کے مطابق شادی کے بعد لڑکی عجیب و غریب حرکات کرتی رہی، وہ بات بات پر عامر سے لڑتی اس پر تشدد کرنے لگی جس سے گھر کا سکون برباد ہوگیا اور بلآخر علیحدگی پر بات ختم کی۔

اہلخانہ نے مزید بتایا کہ سندا کسی کی نہیں سنتی تھی، وہ اکثر بہکی بہکی باتیں اور حرکتیں کرتی تھی، دوپٹے اور چپل کے بغیر گھر سے باہر نکل کر کھڑے ہوجاتی تھی اور وہ اس سے عاجز آچکے ہیں، وہ اس سے کسی صورت سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے لڑکے کے خلاف تشدد یا زیادتی کی کوئی شکایت نہیں کی، پولیس اس سلسلے میں عورت ہونے کے ناطے اسے شیلٹر دے رہی ہے اور اس کی واپسی کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔