November 16, 2026

سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی)محکمہ پولیس میں بھرتی کیلئے ضلع سکھر کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ٹیسٹ پاس ویٹنگ امیدواروں نے آفر لیٹر نہ ملنے کے

IMG-20250628-WA0190

سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی)محکمہ پولیس میں بھرتی کیلئے ضلع سکھر کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ٹیسٹ پاس ویٹنگ امیدواروں نے آفر لیٹر نہ ملنے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے ہاتھوں میں مطالباتی تحریری پلے کارڈ اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نعریبازی کی مظاہرے میں شامل ویٹنگ امیدواروں مشہود احمد کھنڈ، تراب علی بھنبرو، عمران علی برڑو، ظفر ملانو ودیگر نے بتایا انہوں نے 2016میں ٹیسٹ پاس کئے تھے انہیں ویٹنگ لسٹ میں شامل کیا گیا لیکن ابتک آفر لیٹر نہیں دیئے گئے ہیں ایس آر پی ٹیسٹ کے بعد ہم نے ایس پی ڈی ون کیلئے 2024میں بھی ٹیسٹ دیئے اور پاس ہونے کے بعد دوبارہ ویٹنگ لسٹ میں ڈال دیا ہے بھرتی کیلئے محکمہ جاتی تمام تحریری فزیکلی اور انٹرویو ٹیسٹ کلئیر کئے ہیں لیکن افسوس ابتک سکھر اضلاع کے 700سے زائد امیدوار ویٹنگ لسٹ میں شامل ہوکر آفر لیٹر ملنے کے منتظر ہیں لیکن انہیں آفر لیٹر فراہم نہیں کیا جارہا ہے امیدواروں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر آفر لیٹر فراہم کرکے امیدواروں میں پائی جانیوالی بے چینی دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔