🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *27 جون 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواستیں منظور، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم
🚨 (2) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 77 مخصوص نشستیں بحال
🚨 (3) عدالتی فیصلے کے بعد حکمران اتحاد کی قومی اسمبلی میں نشستوں میں اضافہ
🚨 (4) مسلم لیگ (ن) کو 15، پاکستان پیپلز پارٹی کو 4 اضافی نشستیں ملی ہیں
🚨 (5) مخصوص نشستوں کا فیصلہ: قومی اسمبلی میں حکمراں اتحاد کو دو تہائی اکثریت حاصل
🚨 (6) پنجاب میں حکومتی اتحاد کو 27 نشستیں ملیں گی، کے پی میں ن لیگ اور جے یو آئی سات سات نشستوں کے ساتھ فائدے میں رہیں گی
🚨 (7) سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اسمبلی اور عوامی سطح پر احتجاج کریں گے: پی ٹی آئی
🚨 (8) موسلادھار بارش کے بعد دریائے سوات بپھر گیا، مقامات پر 75 سے زائد افراد بہہ گئے، 10 لاشیں برآمد
🚨 (9) 55 افراد کو بچالیا گیا، 20 سے زائد کی تلاش جاری، بائی پاس کے مقام پر ایک ہی خاندان کے 9 افراد سمیت درجن بھر افراد ریلے میں بہہ گئے، پاک فوج کے دستے پہنچ گئے
🚨 (10) سوات میں سیلابی ریلے کا واقعہ، وزیر اعلیٰ کے پی کے، کی ہدایت پر ناقص کارکردگی کے باعث متعدد افسران فوری معطل
🚨 (11) ایک خاندان کے 13 سیاح پانی میں بہہ گئے، خیبرپختونخوا حکومت سوتی رہ گئی، عظمیٰ بخاری
🚨 (12) دریائے سوات میں ڈوبنے والے بے بسی کی تصویر بنے انتظار کرتے رہے شاید کوئی انہیں بچا لے گا: شاہد آفریدی
🚨 (13) پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں اگلے 48 گھنٹے میں موسلادھار بارش کا الرٹ جاری
🚨 (14) حکومت نے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی
🚨 (15) نئے فریم ورک کے تحت اوگرا کے نوٹیفکیشن کے 40 روز کے بعد وفاقی حکومت گیس کی قیمت کا اعلان کرے گی
🚨 (16) بھارت خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر
🚨 (17) ہندوستان کو واضح پیغام ہے اس کی اجارہ داری نہ پہلے قبول کی اور نہ آئندہ کبھی کرینگے، فیلڈ مارشل
🚨 (18) گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے، فکسڈ چارجز میں اضافے کا فیصلہ
🚨 (19) چین نے ایس سی او اجلاس میں خواجہ آصف کے بعد بھارتی وزیر دفاع کی بولنے کی درخواست مسترد کردی
🚨 (20) امریکا سے اچھے تعلقات کا مطلب یہ نہیں کہ غلط چیز میں بھی اس کا ساتھ دیں، اسحاق ڈار
🚨 (21) بجٹ منظوری میں اہم کردار ادا کرنے پر اتحادیوں کے مشکور ہیں: وزیراعظم
🚨 (22) کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے، برائے مہربانی فوج کو سیاست میں ملوث نہ کریں: ڈی جی آئی ایس پی آر
🚨 (23) ہم بھارت سے جنگ جیتنے کے باوجود امن کی بات کرتے ہیں: بلاول بھٹو
🚨 (24) نواز شریف کو مائنس کرنے والے آج خود مائنس ہو گئے: مریم نواز
🚨 (25) روایتی جنگی حکمتِ عملی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اہم ترین ضرورت ہے، نیول چیف
🚨 (26) پنجاب بھر میں یکم تا 10 محرم الحرام دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری سمیت کئی پابندیاں
🚨 (27) حویلیاں: ندی دوڈ میں تین بچے ڈوب گئے، دو کی لاشیں نکال لی گئیں
🚨 (28) کوٹ رانجھا میں افسوسناک حادثہ، دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق، ایک زخمی
🚨 (29) سندھ میں اتوار تک طوفانی بارشوں، شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ
🚨 (30) کراچی میں مزید موسلادھار بارش کی پیش گوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ
🚨 (31) کراچی سے جدہ جانے والے طیارے کے انجن میں آتشزدگی، ہنگامی لینڈنگ
🚨 (32) کراچی ایئر پورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا
🚨 (33) محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات، ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات
🚨 (34) 5 ہزار روپے کی بڑی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 51 ہزار روپے ہوگئی
🚨 (35) ایک ہفتے کے دوران چینی سمیت 12 اشیا مہنگی ہو گئیں، ادارہ شماریات
🚨 (36) پاکستانی پاسپورٹ پر 32 ممالک کا ویزہ فری سفر ممکن، عالمی رینکنگ میں بہتری
🚨 (37) غ_ز_ہ میں قیامت: 24 گھنٹوں میں 72 فلس_طین ی خالق حقیقی سے جاملے، امداد کے منتظر بھی نشانہ بنے
🚨 (38) ٹرمپ کی بڑی فتح: سپریم کورٹ نے ایگزیکٹو آرڈرز کو روکنے والے ججوں کے اختیارات پر قدغن لگادی
🚨 (39) پنجاب: سی سی ڈی کا ایک روز کے دوران 4 مقابلوں میں 6 ملزمان ہلاک کرنے کا دعویٰ
🚨 (40) ایر_انی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے آئندہ ہفتے مذاکرات کے دعوے کی تردید کردی
🚨 (41) نیتن یاہو کی اپنے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت مؤخر کرنے کی درخواست مسترد
🚨 (42) ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان دو ہفتوں میں غ_ز_ہ میں جنگ ختم کرنے پر اتفاق، اس را_ئیلی میڈیا کا دعویٰ
🚨 (43) خامنہ_ای کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، موقع نہیں ملا، اس را_ئیلی وزیر دفاع کا انکشاف
🚨 (44) ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ: آصف اور اویس کی ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
🚨 (45) وفاقی حکومت نے سالانہ عبوری محصولات کے اعداد و شمار جاری کرنے پر پابندی لگادی
🚨 (46) پاکستان ریلویز نے 16 مسافر ٹرینوں سے 30 بوگیاں کم کردیں
🚨 (47) حکومت سندھ کا کراچی کے دو بڑے تعلیمی بورڈ کی سربراہی ایک افسر کو دینے کا تجربہ ناکام
🚨 (48) لیاری یونیورسٹی؛ اسکروٹنی میں ناکام امیدوار کو رجسٹرار لگانے کے لیے مبینہ دباؤ، وائس چانسلر طلب
🚨 (49) پلاٹ، گاڑی کی خریداری کیلئے ایف بی آر سے اہلیت سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
🚨 (50) برف پگھل گئی؛ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا
🚨 (51) وزیر اعظم کی ثناء میر سے ملاقات، ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد
🚨 (52) کوہستان کرپشن اسکینڈل؛ نیب کی پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی سے پوچھ گچھ
🚨 (53) لاہور میں گاڑی روکنے پر ٹریفک وارڈن کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانیوالے 3 ملزمان گرفتار
🚨 (54) ریلویز پولیس سیالکوٹ نے کارگو مینیجر کا چوری شدہ آئی فون برآمد کرلیا
🚨 (55) یکم جولائی کو بینک بند رکھنے کا اعلان، اس روز تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکرو فنانس بینک بند رہیں گے
🚨 (56) زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان
🚨 (57) کراچی میں کارشوروم کے مالک کے گھر 13 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی
🚨 (58) سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت پانے والے ملزمان کی سزا کالعدم قرار دے دی
🚨 (59) بنگلہ دیش کی اکثریت پاکستان کو بھارت سے بہتر دوست سمجھتی ہے، سروے میں انکشاف
🚨 (60) وزیراعظم کی ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے خصوصی ملاقات؛ بجٹ منظوری پر اظہار تشکر
🚨 (61) آئندہ برس حج کے خواہشمندوں کیلئے حکومت کا بڑا اعلان، 9 جولائی 2025 آخری تاریخ مقرر
🚨 (62) نارتھ کراچی: گھر میں آگ لگنے سے چھت پر سویا ہوا پولیس کانسٹیبل جھلس کر جاں بحق
🚨 (63) حکومت سندھ کا بڑی تعداد میں ای وی اور ہائبرڈ بسیں لانے کا فیصلہ
🚨 (64) پاکستان نے کان کنی کی صنعت میں پہلا گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کرلیا