November 16, 2026

ہم آپ کے توسط سے پنجاب اسمبلی کے معزز فلور پر سرکاری ملازمین کے چند بنیادی اور جائز مطالبات کو اُٹھانا چاہتے ہیں،

20250626_212224

محترم ارکانِ پنجاب اسمبلی،
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته،
ہم آپ کے توسط سے پنجاب اسمبلی کے معزز فلور پر سرکاری ملازمین کے چند بنیادی اور جائز مطالبات کو اُٹھانا چاہتے ہیں، جو کہ نہ صرف آئینی اور انسانی حقوق کے عین مطابق ہیں بلکہ وفاق اور دیگر صوبوں میں پہلے ہی تسلیم شدہ ہیں۔

ہمارے مطالبات درج ذیل ہیں:

1. 30% ڈسپیریٹی الاؤنس: وفاقی ملازمین کی طرز پر پنجاب کے ملازمین کو بھی مساوی ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس دیا جائے تاکہ تنخواہوں میں موجود فرق کو ختم کیا جا سکے۔

2. بیوہ کے لیے تا حیات فیملی پینشن: موجودہ نظام کے تحت بیوہ کو صرف 10 سال کے لیے پنشن دینا ایک غیر منصفانہ اقدام ہے۔ اس قانون کو ختم کر کے بیوہ کو تاحیات پنشن کی سہولت دی جائے۔

3. پنشن رولز میں کی گئی ترامیم کی واپسی: نئی ترامیم ملازمین کے حق میں نہیں۔ ہم ان ترامیم کی مکمل واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

4. لیو انکیشمنٹ کی بحالی: باقی صوبوں اور وفاق میں لیو انکیشمنٹ کا سلسلہ برقرار ہے، صرف پنجاب کے ملازمین کو اس حق سے محروم کرنا ایک سراسر زیادتی ہے۔ سابقہ حیثیت بحال کی جائے۔

5. رول 17-A کی بحالی: یہ رول شہداء اور مرحوم ملازمین کے اہل خانہ کے لیے سہارا تھا، اس کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

6. تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی نجکاری کا خاتمہ: تعلیم اور صحت بنیادی انسانی حقوق ہیں، ان کی نجکاری غریب عوام کے حق پر ڈاکہ ہے۔ نجکاری کو فوری روکا جائے۔

7.پنجاب کے تمام AEOs اور SSEs کی ریگولرائزیشن:
طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے AEOs اور SSEs کو مستقل کیا جائے تاکہ وہ معاشی عدم تحفظ سے نکل کر پوری دلجمعی سے کام کر سکیں۔

ہم صرف اتنا چاہتے ہیں کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کو وہی حقوق دیے جائیں جو وفاق اور دیگر صوبوں کے ملازمین کو حاصل ہیں۔
یہ مطالبات صرف ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ نظام کی بہتری، انصاف اور مساوات کے حصول کے لیے ہیں۔

> “شکوہ ظلمتِ شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے”

آخر میں دعا ہے کہ: اللہ تعالیٰ ہم سب کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے۔ آمین

والسلام
پنجاب کے محنت کش، وفادار اور خدمت گزار سرکاری ملازمین

ڈسپیرٹی_ریڈکشن_آلاؤنس_ہمارا_حق

Equal_Pay_For_Punjab