سکھر(بیورو۔ یف سید نصیر حسین۔ ،یدی )محرم الحرام کے ایام ، زنجیر ، چاقو ، تلوارکی مانگ میں اضافہ ، دکانوں پر عزاداروں کا رش (تیز ) دھار کرنے والوں کی چاندی تفصیلات کے مطابق
سکھر(بیورو۔ یف سید نصیر حسین۔ ،یدی )محرم الحرام کے ایام ، زنجیر ، چاقو ، تلوارکی مانگ میں اضافہ ، دکانوں پر عزاداروں کا رش (تیز ) دھار کرنے والوں کی چاندی تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے ایام میں شہداءکربلا کو پرسہ دینے کیلئے ہاتھوں کے ماتم کیساتھ ساتھ زنجیر زنی ، چاقو ، تلواروں کا ماتم بھی کیا جا تا ہے ، یوم عاشوروں کے دن قریب آتے ہیں مومنئین عزاداروں کی جانب سے شہداءکربلا کو پرسہ دینے کیلئے زنجیر زنی ، چاقو ، تلوار تیز(دھار )کروانے والوں کاجہاں رش نظر آرہا ہے وہی خریداربھی نظر آرہے ہیں جس کے باعث چھری میکر اور لوہاروں کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا کوئی نئی زنجیر ، چاقو ، تلوار خرید رہاہے تو کوئی پرانے کی دھار بنوا رہا ہے چھریاں چاقو بنانے اور چھریاں تیز کرنے والوں کی چاندی ہوگئی، جہاں کام میں تیزی آئی وہی ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیادکانداروں کا کہنا ہے کہ سال میں ایک بار ہی چند دنوں کیلئے یہ کاروبار عروج پر ہوتا ہے ورنہ سارا سال تو بس روٹین کا کام ہی چلتا ہےملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے ہر چیز مہنگی ملتی ہے تو ریٹ نہ بڑھائے تو کیا کریں۔