November 17, 2026

سابق وزیر اعلی محمود خان کے پی کا دریائے سوات واقعے پر اظہار افسوس۔

IMG-20250627-WA0193

سابق وزیر اعلی محمود خان کے پی کا دریائے سوات واقعے پر اظہار افسوس۔

عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر اسمبلیوں میں پہنچنے والے آج خاموش کیوں ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین

سوات(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین محمود خان نے کہا کہ دریائے سوات واقعے ہر اظہار افسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات میں فلیش فلڈ کے دوران درجنوں افراد پانی میں پھنس کر زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھے یہ منظر نہ صرف دل دہلا دینے والا تھا بلکہ صوبائی حکومت اور مقامی نمائندوں کی سنگین غفلت اور نااہلی کو بھی بے نقاب کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے دورِ حکومت میں ریسکیو کے لئے فراہم کردہ بھاری مشینری کو موجودہ صوبائی حکومت نے اسلام آباد میں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ پنجاب اور وفاقی پولیس نے اسے ضبط کر لیااور وہ تاحال واپس نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ وسائل بروقت سوات میں موجود ہوتے تو شاید یہ قیمتی انسانی جانیں آج محفوظ ہوتیں۔ سوال یہ ہے کہ سوات کے منتخب نمائندے کہاں ہیں۔سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا و چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین محمود خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر اسمبلیوں میں پہنچنے والے آج خاموش کیوں ہیں؟ کیا ان کی ذمہ داری صرف انتخابات تک محدود تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت صرف ہمدردی کے بیانات کا نہیں بلکہ جواب دہی کا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ اُن کی جانوں کی حفاظت کے لیے جنہیں منتخب کیا گیا تھاوہ آج کہاں ہیں۔