*قومی اسمبلی آج وفاقی بجٹ کی منظوری دے گی*
*قومی اسمبلی آج وفاقی بجٹ کی منظوری دے گی*
اسلام آباد : قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں وفاقی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ کی حتمی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا دوبارہ اجلاس ہوگا۔
اجلاس کا تین نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے، اجلاس میں مالیاتی بل 2025 زیرغور لانے کی تحریک منظوری کیلئے پیش ہوگی۔
قومی اسمبلی مالیاتی بل 2025 کی ترامیم کے ساتھ اور سپلیمنٹری گرانٹس منظوری دے گی۔
فنانس بل کی منظوری وفاقی بجٹ کے عمل کا حتمی اور لازمی مرحلہ ہے، جو حکومت کو یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے مالی سال کے اپنے مالیاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کرنے کے قابل بناتا ہے۔