بارسلونا میں پاکستان قونصلیٹ اور ادارہ فورمیم کا فنی تربیت میں اشتراک پر اتفاق۔
بارسلونا میں پاکستان قونصلیٹ اور ادارہ فورمیم کا فنی تربیت میں اشتراک پر اتفاق۔
پاکستان قونصلیٹ جنرل اسپین میں مقیم پاکستانیوں کو تربیت، مہارت اور تعلیم بااختیار بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔
بارسلونا(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بارسلونا میں پاکستان کے قونصل جنرل مراد علی وزیر اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سالک محمود نے تاراگونا اور ریوس میں فورمیم ادارے کے سی ای او آسکر ٹورینٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور سپین کے درمیان فنی تربیت، مہارتوں کی ترقی اور سرٹیفیکیشن پروگراموں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ FORMEM صحت، آئی ٹی، لاجسٹکس، مارکیٹنگ، انتظامیہ اور زبانوں سمیت کئی شعبوں میں تربیت فراہم کرتا ہے تاکہ افراد کو روزگار کے قابل بنایا جا سکے۔ملاقات میں بارسلونا میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ہسپانوی اور کاتالان زبانوں کے کورسز شروع کرنے پر بھی گفتگو ہوئی تاکہ ان کی سماجی شمولیت اور روزگار کے مواقع بہتر ہوں۔فورمیم انتظامیہ نے پاکستانی تربیتی اداروں سے روابط قائم کرنے، طلبہ و اساتذہ کے تبادلے اور عالمی معیار کے مشترکہ سرٹیفیکیشن پروگرام متعارف کرانے پر آمادگی ظاہر کی۔پاکستان قونصلیٹ جنرل اسپین میں مقیم پاکستانیوں کو تربیت، مہارت اور تعلیم سے بااختیار بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔