November 16, 2026

معروف بزنس وومن سارہ خان کی سینیٹر محمد طلحہٰ محمود سے ملاقات۔

IMG-20250625-WA0278(3)

معروف بزنس وومن سارہ خان کی سینیٹر محمد طلحہٰ محمود سے ملاقات۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور چترالی عوام کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف بزنس وومن سارہ خان کی پاکستان کی سینیئر سیاستدان سینیٹر محمد طلحہٰ محمود سے ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معروف سیاسی و کاروباری خاتون سوشل ورکر سارہ نے پاکستان کی سینیئر سیاستدان سینیٹر محمد طلحہٰ محمود سے انکی آفس میں ملاقات ہوئی دونوں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور چترالی عوام کو درپیش مسائل و مشکلات پر خصوصی بات چیت ہوئی اس موقع پر معروف سوشل ورکر سارہ خان نے سینئر سیاستدان سینیٹر محمد طلحہٰ محمود کو عوام کی بہترین نمائندگی پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ سینیٹر محمد طلحہٰ محمود ایک بہترین اخلاق کے مالک ہیں انہوں نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔سینیٹر محمد طلحہٰ محمود کی خدمات کسی سے چھپی نہیں ہے انہوں نے کبھی اپنے عوام کو مایوس نہیں کیا جس کی وجہ سے چترال عوام کے دلوں میں ان کی محبت ہے اور ان کیلئے ہمیشہ دعا گو ہے۔