November 16, 2026

سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز۔

IMG-20250625-WA0281

سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز۔

نیب نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین سمیت اراکین و افسران کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

حیدرآباد(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کے تحت مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے خلاف تحقیقات کا   آغاز کردیا۔نیب نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین سمیت اراکین و افسران کو نوٹس جاری کردیا ہے۔نیب کی جانب سے موجودہ  چیئرمین  سندھ پبلک سروس کمیشن کو  ریکارڈ اور ملزمان کی حاضری یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔نیب نے چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن کو 2 جولائی کو  ریکارڈٖ اور ملزمان کو  پیش کرنےکی ہدایت کی ہے۔