November 16, 2026

خیبر، ضلع خیبر میں ایکسائز انٹیلیجنس کی پہلی اور بڑی کارروائی۔

IMG-20250624-WA0184

خیبر، ضلع خیبر میں ایکسائز انٹیلیجنس کی پہلی اور بڑی کارروائی۔

کروڑوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی منشیات برآمد ، تھانہ ایکسائز خیبر میں مقدمہ درج۔

خیبر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کے صوبے بھر میں منشیات کے خلاف ایمرجنسی کے نفاذ کے تناظر میں اور خلیق الرحمان محکمہ ایکسائز کی ہدایات کی روشنی میں خالد الیاس سیکرٹری محکمہ ایکسائز اور عبد الحلیم خان ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کے خصوصی احکامات پر منشیات فروشوں ، ڈیلروں اور سہولت کاروں کے خلاف مسلسل کامیاب کارروائیاں جاری تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر میں ایکسائز انٹیلیجنس کی پہلی اور بڑی کارروائی کروڑوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی منشیات برآمد تھانہ ایکسائز خیبر میں مقدمہ درج سعود خان گنڈاپور اور پراوینشل انچارج بیورو آف انٹیلیجنس اینڈ انوسٹیگیشن کے زیر نگرانی ایچ آئی بی (HIB) موبائل سکواڈز نے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس میں ایکسائز انٹیلیجنس کے انسپکٹر فخر عالم خان، سب انسپکٹر معظم جان خان، سب انسپکٹر شیر شاہ سوری و دیگر نفری شامل تھی۔ ڈاٹسن گاڑی نمبر J3611 کے خفیہ خانوں اور اسٹپنی ٹائر سے دوران تلاشی 50000 گرم افیون برآمد، ملزم اکبر خان، ولد رحمت زالی ساکن ضلع مہمند موقع پر گرفتار ، ملزم کے خلاف مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے شیراز خان ایس ایچ او تھانہ ایکسائز خیبر کی مدعیت میں مقدمہ درج۔