سکھر (اسٹاف رپورٹر)۔سید نصیر حسین زیدی۔۔۔ میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے بانی چیئرمین اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان سندھ کمیٹی کے ممبر غیاث الدین قادری نے کہا ہے
سکھر (اسٹاف رپورٹر)۔سید نصیر حسین زیدی۔۔۔ میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے بانی چیئرمین اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان سندھ کمیٹی کے ممبر غیاث الدین قادری نے کہا ہے کہ سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (سرسو) کا ادارہ سندھ بھر میں معیاری سماجی خدمات بااحسن و خوبی انجام دے رہا ہے ۔ (SRSO ) نے اپنے بہترین پراجیکٹس کے ذریعے ایک اچھا مقام بنایا ہے خصوصاً گاﺅں، دیہات کی خواتین بچیوں کےلئے بہتر باعزت باوقار روزگار کے راستے استوار کیئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرسو کمپلیکس سکھر ہیڈ کوارٹر میں پراجیکٹ آفیسر محمد ریاض سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر محمد ریاض نے غیاث الدین قادری کو تازہ سرسو نیوز لیٹر بھی پیش کیا اور سرسو کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ محمد ریاض نے کہا کہ میلاد مصطفےٰ کمیٹی دینی کاموں کے ساتھ ساتھ سماجی اور فلاحی کام کرکے معاشرے کی بہتری میں اپنا حصہ شامل کررہی ہے اور المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے ممبر کی حیثیت سے غیاث الدین قادری کی تنظیمی سرگرمیاں اور خدمات کو دیکھتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصل کام انسانیت کی خدمت کرنا ہے ہمارا دین اسلام بھی ہمیں لوگوں کے مسائل حل کرنے لوگوں کےلئے آسانیاں پیدا کرنے اور معاشی ضروریات کو پرا کرنے حلال رزق کے حصول کےلئے محنت کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرسو ہو میلاد کمیٹی ہو یا المصطفیٰ ہو سب کا ایک ہی مقصد ہے انسانیت کی خدمت کرنا لوگوں کو ہنر مند بناکر روزگار مہیا کرنا اور ان کے گھر کے مسائل کچن کی ضروریات، تعلیم و صحت صاف پانی کی سہولیات، صفائی ستھرائی کے کام کرانا یہ سب نیکی اور بھلائی کے کام ہیں اس میں ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔