November 16, 2026

ایرانی کی نیوکلئیر تنصیبات پر امریکی بمباری کے بعد اب صورتحال یہ ہے کہ اسرائیل اور امریکا دونوں ایران کی جوابی کاروائ سے نبٹنے کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔

20250620_200527

ایرانی کی نیوکلئیر تنصیبات پر امریکی بمباری کے بعد اب صورتحال یہ ہے کہ اسرائیل اور امریکا دونوں ایران کی جوابی کاروائ سے نبٹنے کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز سیٹلائٹ تصاویر میں سعودیہ کے کنگ سلطان ائیربیس پر کھڑے ساٹھ کے قریب امریکی لڑاکا طیارے اس مقصد کے لیے ہی جمع کیے گۓ تھے، اردن میں بھی امریکا نے بھاری مقدار میں سودہ سلف اکٹھا کیا ہوا ہے۔
اس سب کا مقصد ایران کی جوابی کاروائ سے نبٹنا ہے۔

ٹرمپ نے کچھ دیر پہلے ایران کو کہا ہے کہ وہ اب ہتھیار ڈال دے اور مزید کوئ کاروائ نا کرے، اسکے علاوہ جوابی کاروائ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔

اسرائیل نے اپنی فضائ حدود پروازوں کے لیے بند کر دی ہے۔
مشرقی وسطی’ کے حالات مزید کشیدگی کا شکار ہوتے نظر آ رہے ہیں۔
ایران کے لیے امریکی اڈوں کو اسرائیل کو نشانہ بنانے کی نسبت آسان ہے لیکن یہ اڈے عرب ممالک میں ہیں، ایران کے حملوں سے مسلمانوں میں موجود خلیج میں اضافہ ہو سکتا ہے۔