November 16, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین نقشبندی کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر مختلف شخصیات کی مبارکباد

IMG-20250622-WA0068

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین نقشبندی کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر مختلف شخصیات کی مبارکباد
عص ر حاضر کے ممتاز دینی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین نقشبندی کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر ممتاز صحافی، سماجی رہنما اور تاجر ڈاکٹر راشد سعدی، ینگ جرنلسٹ و عاشقِ رسول طلحہ احمد بابر، شکیل ببلو زرگر، گلفام خالق .اشفاق احمد گجر شاہد تنویر۔اعظم بھٹی ،رضوان بلواور ڈاکٹر راشد سعدی کے فرزند داؤد سعدی ۔مرکزی انجمن تاجران کے سیکرٹری اطلاعات سعود فاروق چغتائی نے پروفیسر صاحب کو پھولوں کے ہار اور گلدستے پیش کیے۔
پروفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین نے پرتکلف مہمان نوازی کے ذریعے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں ضلع بہاولنگر سے بھی ممتاز علمائے کرام نے شرکت کی۔

اختتام پر پروفیسر غلام محی الدین نے مہمانوں کو آبِ زم زم، تحائف اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ شرکائے محفل نے اس روحانی لمحے کو یادگار قرار دیتے ہوئے پروفیسر صاحب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔