google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
494

محنت اور لگن سے ہی انسان کو کامیابی نصیب ہوتی ہے۔مینہ الفت

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

محنت اور لگن سے ہی انسان کو کامیابی نصیب ہوتی ہے۔مینہ الفت

کامیابی کے پسینے پر صرف اور صرف محنت کا حق ہوتا ہے۔معروف گلوکارہ کی میڈیا سے گفتگو

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخواہ کی معروف گلوکارہ مینہ الفت نے کہا کہ محنت اور لگن سے ہی انسان کو کامیابی نصیب ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ کامیابی کے پسینے پر صرف اور صرف محنت کا حق ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو بے شمار صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ اگر اسے صحیح سمت میں استعمال کرے تو ترقی کرنے سے اسے کوئی روک نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے ہر بندے کو رزق دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اپنے ہر بندے کو وہ رزق دے رہا ہے۔ اس کیلئے ضروری نہیں کہ وہ بہت اعلی تعلیم یافتہ ہو ایک کم پڑھا لکھا انسان بھی اپنی ہنر مندی میں ماہر ہونے کی وجہ سے اعلی تعلیم یافتہ انسان سے کئی گنا زیادہ بھی کما لیتا ہے۔ خیبرپختونخواہ کی معروف گلوکارہ مینہ الفت نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ محنتی لوگ ہمیشہ آگے بڑھے ہیں اپنی منزل حاصل کرنے کی ضد، جنون، حوصلہ ہی آنے والی تمام رکاوٹوں کو دور کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی کام کیلئے محنت لازمی ہے۔ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔اگر آپ کے عزائم بلند ہوں، جزبات سچے ہوں محنت اور جدوجہد کرنے کا مزاج ہوں، زندگی میں کچھ بننے کا سچا جذبہ ہو تو آپ اپنی منزل حاصل کر کے ہی رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر فرد کو محنت کرنی چاہیے تا کہ وہ زندگی میں کچھ بن سکے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں