ہارون آباد ہارون آباد میں اسرائیل کے ایرانی میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی مذمّت کے لیے پاکستان میڈیا کونسل کی کال پر احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی میں
ہارون آباد
ہارون آباد میں اسرائیل کے ایرانی میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی مذمّت کے لیے پاکستان میڈیا کونسل کی کال پر احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی میں شرکاء نے اسرائیل کے ایرانی سویلین آبادی اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی شدید مذمت کی اور اسرائیل کو ان جنگی جرائم پر عالمی عدالت انصاف میں لانے کا مطالبہ کیا۔
ہارون آباد میں اسرائیل کی طرف سے ایران میں میڈیا ہاؤس پر حملے کے خلاف پاکستان میڈیا کونسل کی کال پر ،جناح پریس کلب . فرینڈز میڈیا پریس کلب اور پنجاب پریس کلب ہارون آباد کی طرف سے مذمتی ریلی نکالی گئی ریلی میں سول سوسائٹی اور صحافیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، شرکاء نے اسرائیل کی طرف سے سویلین آبادی اور صحافیوں پر حملوں کی شدید مذمت کی شرکاء کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے صحافیوں پر حملہ کر کے جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے عالمی طاقتوں کو اسرائیل کے جنگی جرائم پر اسے عالمی عدالت میں لانا چاہیے مذمتی ریلی پریس کلب آفس سے شروع ہو کر فوارہ چوک پہنچنے پر اختتام پزیر ہوئی۔