October 28, 2026

ضلع ملیر پولیس کراچی *بچے سے زیادتی اور قتل کی کوشش — ابراہیم حیدری پولیس کی بروقت کارروائی، 2 ملزمان گرفتار*

20250620_200527

ضلع ملیر پولیس کراچی

*بچے سے زیادتی اور قتل کی کوشش — ابراہیم حیدری پولیس کی بروقت کارروائی، 2 ملزمان گرفتار*

ابراہیم حیدری پولیس نے 13/14 سالہ بچے سے زبردستی زیادتی اور قتل کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ دو ملزمان بچے کو شیر پاؤ کالونی سے زنا کی نیت سے اغوا کر کے چشمہ گوٹھ کی طرف لے جا رہے ہیں۔

ابراہیم حیدری پولیس فوری طور پر ٹیکنیکل بیسڈ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

پولیس نے دونوں ملزمان حمزہ ولد عالم زیب اور افضل ولد شان شاہ کو موقع سے گرفتار کر لیا۔

پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

*ترجمان ملیر پولیس*