October 28, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر کی ڈی ایچ کیو سٹی

IMG-20250620-WA0313

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر کی ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں طبی سہولیات کی چیکنگ اور بہتری کے احکامات، انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارز میں مریضوں کی عیادت کی اور انہیں دستیاب طبی سہولیات کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سٹاف کی حاضری، ایئرکنڈیشنرز کی ورکنگ اور صفائی ستھرائی انتظامات اور ادویات کے سٹاک کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے سخت گرمی کے پیش نظر مریضوں کی سہولت کے لیے تمام ائیر کنڈیشنرز فنکشنل تھے جائیں ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر نے کہا کہ عوام کو صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے وسیع تر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات بہم پہنچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔