اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی زیر صدارت ریونیو افسران کا اجلاس، اس موقع پر
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی زیر صدارت ریونیو افسران کا اجلاس، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ رب نواز، اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد انعم علی خان اور ضلع بھر کے ریونیو افسران بھی موجود تھے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب کو سرکاری واجبات کی وصولی کے سلسلہ میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے ریونیو افسران کو سرکاری واجبات کی وصولی کے لیے تیزی سے اقدامات جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی کے لیے حکومت پنجاب کی گائیڈ لائنز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے، انہوں نے کہا کہ تمام ریونیو افسران سرکاری واجبات کی وصولی کے سلسلہ میں حکومت پنجاب کے دیے گئے ٹارگٹ کو ہر صورت پورا کرنے کے لیے محنت سے کام کریں اور اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔