ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی حب کا اجلاس ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو کی زیر صدارت ڈی
ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی حب کا اجلاس ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو کی زیر صدارت ڈی سی أفس سوک سینٹر حب میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ أفیسر حب نوربخش بزنجو اور دیگر کمیٹی ممبران نے شرکت کیا۔ ماہوار کمیٹی میٹنگ میں سرکاری ہسپتالوں میں أفیسران کی وزٹ ,ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری اور کارکردگی کا جاٸزہ لیا گیا۔ غیر حا ضر ڈاکٹر اور اسٹاف کی تنخواہ میں کٹوتی اور شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہسپتالوں میں ادویات اور دیگر سہولیات فراہمی کو یقینی بنانے کے لیٸے اہم فیصلے کٸے گۓ۔ ڈپٹی کمشنر حب اور ڈی ایچ او حب نے اعادہ کیا کہ عوام کو علاج کی سہولیات مہیا کرنے کی بات کوٸی کسر نہیں چھوڑی جاۓ گی۔ اور ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جاۓ گی۔