November 16, 2026

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) ریڈیو پاکستان سرگودھا کےپروگرام شاہین سرگودھا کے سیگمنٹ “پرسنیلٹی آف دی ویک” میں ممتاز

IMG-20250619-WA0212

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) ریڈیو پاکستان سرگودھا کےپروگرام شاہین سرگودھا کے سیگمنٹ “پرسنیلٹی آف دی ویک” میں ممتاز شاعرہ، کالم نگار اور موٹیویشنل اسپیکر محترمہ کنیز بتول کھوکھر نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ پروگرام میں صحت ،گھریلو زندگی، تعلیمی میدان میں بچیوں کے لیے خاص مضامین یا ہنر کے بارے میں بات چیت کی گئ۔ اس حوالے سے محترمہ کنیز بتول کھوکھر کا کہنا تھا کہ انسان کی بنیادی ضرورت اس کی صحت ہوتی ہے آ ج کے مشینی دور میں چونکہ جسمانی کام بہت کم ہو چکے ہیں جن کی وجہ سے بیماریوں کی تعداد بڑھ چکی ہے چونکہ انسان سہل پسند ہو چکا ہے، اس کی خوراک اس کے جسمانی کام کے مطابق نہیں ہے اور واک ایکسرسائز بہت کم لوگ کرتے ہیں لہذا ہمیں بنیادی صحت کی تعلیم کی طرف توجہ دینی چاہیے وہ خواتین جو نوکریاں نہیں کرتی اور ان کے پاس اعلی ا تعلیم کی ڈگریاں ہوتی ہیں اس سے بہتر ہے کہ وہ صحت کے بنیادی ڈپلومے یا کورسسز کریں تاکہ وہ اپنی اور اپنے گھر والوں کی صحت کا خود خیال رکھ سکیں۔ کنیز بتول نے کہا کہ اب وہ دور نہیں رہا جب کوئی کام کرنے کے لیے کسی دوسرے کی محتاجی ہوتی تھی ہنر مند کے لیے انٹرنیٹ نے ایک وسیع پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہےجس پر گھر بیٹھے ہنر مند اپنی پروڈکٹ دور دراز علاقوں میں بیچ کر اپنا کاروبار چلا سکتے ہیں اس لیے نئی نسل کو کمپیوٹر کی تعلیم دینا ضروری ہے کیونکہ کمپیوٹر آج کے دور کی ضرورت ہے ، اس لیے والدین بچیوں کو کمپیوٹر کی تعلیم لازمی دلوائیں۔