امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ [پاکستانی فیلڈمارشل جنرل عاصم منیر سے ملاقات پر بات کرتے ہوئےکہا]
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
[پاکستانی فیلڈمارشل جنرل عاصم منیر سے ملاقات پر بات کرتے ہوئےکہا]
صحافی کا سوال: “آج آپ کی پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقات ہوئی، کیا اس میں ایران کا تذکرہ ہوا؟”
ہاں، وہ ایران کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔ شاید دوسروں سے بہتر۔
اور وہ کسی چیز سے خوش نہیں ہیں۔ اس وجہ سے نہیں کہ ان کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات خراب ہیں— وہ دونوں کو جانتے ہیں — لیکن شاید ایران کو زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔ وہ حالات کو دیکھ رہے ہیں اور انہیں میری بات سے اتفاق تھا۔
میں نے انہیں یہاں بلایا تاکہ جنگ میں شامل نہ ہونے پر ان کا شکریہ ادا کروں (پاک بھارت جنگ) بس، جیسے کہ جنگ کا خاتمہ ہوا۔
اور میں وزیراعظم مودی کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں — جیسا کہ آپ جانتے ہیں، وہ تھوڑی دیر پہلے ہی گئے ہیں۔
ہم بھارت کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے پر کام کر رہے ہیں۔ ہم پاکستان کے ساتھ بھی ایسے ہی کام کر رہے ہیں۔ دونوں یہاں موجود تھے، لیکن مودی سے چند ہفتے پہلے میری ملاقات ہو چکی تھی۔
اب ہم ان سے بات چیت کر رہے ہیں، اور میں بہت خوش ہوں کہ ایک ایسا معاہدہ ہوا جس میں دو ذہین افراد نے — اور ظاہر ہے، ان کی ٹیمیں بھی — فیصلہ کیا کہ جنگ کو مزید نہیں بڑھایا جائے گا۔ وہ جنگ نیوکلیئر جنگ بن سکتی تھی۔
دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں، اور وہ بڑی طاقتیں ہیں۔ لیکن انہوں نے فیصلہ کیا کہ جنگ نہیں ہونی چاہیے ۔