November 16, 2026

این آئی آر سی عدالت سکھر نے یوٹیلی ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے والا آرڈر سسپنڈ کر تے ہوئے ملازمین کو بحا ل کرنے سمیت کانٹریکٹ ملازمین کی جوائیننگ نہ دینے اور ملازمین

IMG-20250619-WA0141

سکھر(خبر دے رھے ھیں سکھر سےھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔۔۔نصیر زیدی ناظرین کو کیا خبر دے رھے ھو
این آئی آر سی عدالت سکھر نے یوٹیلی ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے والا آرڈر سسپنڈ کر تے ہوئے ملازمین کو بحا ل کرنے سمیت کانٹریکٹ ملازمین کی جوائیننگ نہ دینے اور ملازمین تنخواہیں نہ دینے پر سخت احکامات جاری کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں اس سلسلے میں این آئی آر سی سکھر کے معزز عدالت کے جج سید نورالحسنین نے کیس کی سماعت کے دوران زونل منیجرز کی طرف سے 16جون کو ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے والے آرڈرز کو سسپینڈ کرتے ہوئے تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو بحال کر دیاجبکہ کانٹریکٹ ملازمین کی جوائیننگ نہ دینے اور ملازمین تنخواہیں نہ دینے پر سخت احکامات جاری کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں ،واضع رہے کہ معزز عدالت نے آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین ( CBA ) کے مرکزی نائب صدر عبدالقیوم برڑو کی طرف سے دائر ایک درخواست کے موقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے یہ احکامات جاری کئے ہیں ، بعد ازیں کیس کی سماعت عدالت کے باہر ورکرز کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی بی اے رہنماعبدالقیوم برڑو اور ان کے وکیل عبدالمجیب نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کی منیجمینٹ مستقل معزز عدالت کے احکامات کو نہیں مان رہی پہلے دئے گئے عدالتی فیصلے کے باوجود احکامات کو نذر انداز کرتے ہوئے سندھ بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز بند کئے بعد ازیں کانٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں بھی بند کی تھی جو عدالتی احکامات پر جاری کرائی گئی ، اب ڈیلی ویجز ملازمین کو دوبارہ سسپنڈ کیا گیا تھا جس پر دوبارہ عدالت سے رجوع کیا گیا اور عدالت نے ہمارا موقف قانونی تسلیم کرتے ہوئے یوٹیلی ڈیلی ویجز ملازمین کو نکالنے والا آرڈر سسپنڈ کر تے ہوئے ملازمین کو بحا ل کرنے سمیت کانٹریکٹ ملازمین کی جوائیننگ نہ دینے اور ملازمین تنخواہیں نہ دینے پر سخت احکامات جاری کئے ہیں جس پر ہم عدالت کے بے حد شکر گذار ہیں ، دوسری جانب عدالتی احکامات ملنے کی خوشی میں ملازمین میں خوشی کی لہر دوڈ گئی اور انہوں نے عدالت کے باہر عدالت فیصلے پر اظہار تشکر کیا اور عدالت کا شکریہ ادا کیا آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین ( CBA ) کے مرکزی نائب صدر عبدالقیوم برڑونے مزید بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود یوٹیلٹی اسٹور منیجمینٹ مسلسل توہین عدالت کرتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹورز بند کر رہی ہے کل کی توہین عدالت کی سماعت میںانشاءاللہ ہم تمام ثبوت عدالت کو دینگے اور ملازمین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائیگا اور ان کے حقوق کیلئے ہر پلٹ فارم اور محاز پر لڑینگے ۔