November 16, 2026

قصور مضر صحت کیمیکل سے تیار شدہ مضر صحت دودھ دودھ تلف

IMG-20250618-WA0195

قصور
مضر صحت کیمیکل سے تیار شدہ مضر صحت دودھ دودھ تلف

تفصیلات کے مطابق
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی باقر رسول انور کی زیر نگرانی کیمیکل مِلا زہریلہ دودھ بنانے والے مافیا کے خلاف بھرپور کاروائی کی گئی
فوڈ سیفٹی ٹیم نے قصور میں دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران تقریباً 3200 لیٹر کیمیکلز سے تیار شدہ مضر صحت دودھ تلف کر کے گاڑی اور نیلے ڈرم، سٹیل کین کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کروا دیا اور ملزم کو حوالہ پولیس کر دیا گیا
یہ مضر صحت دودھ پانی میں پاؤڈر، کیمیکلز اور گھی ڈال کر دودھ جیسا سفید گاڑھا محلول لاہور میں سپلائی کیا جانا تھا
ضلعی انتظامیہ و فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف فیس بک ایپلی کیشن یا پھر ٹال فری نمبر 1223 پر شکایات درج کروائیں

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات