اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی رینالہ خورد۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کا شہر کے مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی انتظامات کا جائزہ، انہوں نے متعدد مقامات پر صفائی
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
رینالہ خورد۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کا شہر کے مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی انتظامات کا جائزہ، انہوں نے متعدد مقامات پر صفائی ستھرائی کی ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر کی صفائی ستھرائی اور شہر بھر کو زیرو ویسٹ بنانے کے لیے تواتر سے اقدامات کرنے کی پالیسی پر زور دیا، اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران صفائی کے تمام امور کی نگرانی کریں اور اس سلسلہ میں عملہ صفائی کی فیلڈ میں حاضری کو یقینی بنایا جائے اور دستیاب مشینری کے ذریعے شہر کے مختلف پوائنٹس سے کوڑے کرکٹ کو اٹھا کر تلف کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور ستھرا پنجاب مہم کے ذریعے عوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کرا ہموار کی جا سکے۔