November 17, 2026

خوشاب (خصوصی رپورٹ) رنگپور بگھور کی معروف سماجی شخصیت رانا محمد سیف اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ایران پر کی گئی

IMG-20250617-WA0317

خوشاب (خصوصی رپورٹ) رنگپور بگھور کی معروف سماجی شخصیت رانا محمد سیف اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے ایران پر کی گئی جارحیت قابل مذمت ہے۔ اس جارحیت کے خلاف دنیا بھر کے مسلمان احتجاج کر رہے ہیں ۔ وہ میڈیا سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور امت
کے لیڈروں سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو لگام ڈالنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے غزہ فلسطین کے نہتے مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی پر گہرے رنج کا اظہار کیا گیا۔ رانا محمد سیف اللہ نے عالم اسلام سے اپیل کی کہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر طاغوتی طاقتوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا وقت کا تقاضہ ہے ۔