November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)میانوالی میں محکمہ صحت اور محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام فیملی پلاننگ میلے کا انعقاد کیا گیا

IMG-20250617-WA0316

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)میانوالی میں محکمہ صحت اور محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام فیملی پلاننگ میلے کا انعقاد کیا گیا ۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے فیتہ کاٹ کر فیملی پلاننگ میلہ کا باضابطہ افتتاح کیا اور مختلف محکموں کی جانب سے لگائے جانے والے آگاہی سٹالوں کا معائنہ بھی کیا۔ فیملی پلاننگ میلہ میں بچوں کی تفریح کیلئے رسہ کشی، میوزیکل چیئرز، کوئز اور ملی نغموں کے مقابلے کرائے گئے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمان احمد لون، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنیئر نوید اقبال اور ڈسٹرکٹ پاپولیشن کے آفیسرز کےعلاؤہ خواتین اور بچوں کی کثیرتعداد موجود تھی۔اس موقع پر ضلعی آفیسر محکمہ صحت اور محکمہ بہبود آبادی طارق محمود عزیز اعوان نے ڈپٹی کمشنر کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فیملی پلاننگ میلہ کے انعقاد کا بنیادی مقصد ماں بچے کی صحت، بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ اور چھوٹے کنبہ کی افادیت اور تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے جنم لینے والے مسائل سے متعلق کمیونٹی میں شعور اجاگر کرنا ہے۔بعدازاں کھیلوں کے مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنیئر نوید اقبال نے انعامات تقسیم کیئے۔ فیملی پلاننگ میلہ میں محکمہ صحت، محکمہ بہبود آبادی، ریسکیو1122، صنعت زار اور ووکیشنل ٹریننگ کی جانب سے سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔