*🔴’اصل کارروائیاں‘ اب شروع ہوں گی، ایرانی مسلح افواج کا فیصلہ کن فوجی مرحلے کا اعلان*
*🔴’اصل کارروائیاں‘ اب شروع ہوں گی، ایرانی مسلح افواج کا فیصلہ کن فوجی مرحلے کا اعلان*
*🔵اسرا_ئیلی جارحیت کے بعد اپنے تازہ ترین پہلے باضابطہ بیان میں ایرانی مسلح افواج نے ایک فیصلہ کن اور طے شدہ فوجی مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔*
*تہران ٹائمز کے مطابق ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’اصل کارروائیاں‘ اب شروع ہورہی ہیں۔*
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان کے بیان میں مقبوضہ علاقوں پر قابض یہو_دیوں کو علاقے خالی کرنے کی وارننگ دی گئی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ بے بس، جرائم پیشہ نیتن_یاہو کی حکومت کی ایران پر ایک بار پھر جارحیت کے بعد ہمارے پاس منہ توڑ جواب دینے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا، ہم ایسا جواب دیں گے جو بچوں کی قاتل ریاست کو پچھتانے پر مجبور کر دے گا۔