November 16, 2026

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مالی سال 2025-26 کے لیے صوبائی بجٹ پیش کردیا

20250616_084957

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مالی سال 2025-26 کے لیے صوبائی بجٹ پیش کردیا

بجٹ کا حجم 3,451.87 ارب روپے رکھا گیا

بجٹ گزشتہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ تخمینے 3,056.3 ارب روپے کے مقابلے میں 12.9 فیصد زائد

گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافے کا اعلان

گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہ 10 فیصد بڑھانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ نے پنشن میں 8 فیصد اضافے کا اعلان کردیا

بجٹ میں تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر اور فلاحی شعبے کےلیے اضافی فنڈز مختص

گورننس کو جدید بنانے اور معیشت کو فروغ دینے کے اقدامات بھی بجٹ میں شامل

بجٹ میں جاری اخراجات کی مد میں 2,149.4 ارب روپے رکھے گئے

گزشتہ سال جاری اخراجات 1,912.36 ارب روپے تھے، 12.4 فیصد اضافہ

مہنگائی، ہسپتالوں اور جامعات کو دی گئی اضافی گرانٹس جاری اخراجات میں اضافئے کی وجہ

سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف الاؤنس اور بڑھتی ہوئی پنشن بھی اضافے کی وجوہات

وزیراعلیٰ سندھ کا تعلیم کے لیے بجٹ میں 12.4 فیصد اضافہ

تعیلیم کےلیے 523.73 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں

تعلیمی بجٹ کل جاری اخراجات کا 25.3 فیصد بنتا ہے

پرائمری تعلیم کا بجٹ 136.2 ارب روپے سے بڑھا کر 156.2 ارب روپے کر دیا گیا

سیکنڈری تعلیم کا بجٹ 68.5 ارب روپے سے بڑھا کر 77.2 ارب روپے کر دیا گیا

نئے مالیاتی سال میں 4400 اساتذہ اور عملے کی بھرتی کا فیصلہ

چار آئی بی اے کمیونٹی کالجز کے قیام کا اعلان

34،100سے زائد پرائمری اسکولوں کو علیحدہ بجٹ اور اخراجات فراہم کیے جائیں گے

غریب اور ہونہار طلبہ کی معاونت کےلیے سندھ ایجوکیشنل انڈاؤمنٹ فنڈ میں 2 ارب روپے مختص

ڈیفرنٹلی ایبلڈ پرسنز ڈیولپمنٹ پروگرام کا بجٹ 11.6 ارب روپے سے بڑھا کر 17.3 ارب روپے کر دیا گیا

مختص رقم سے معاون آلات، وظائف اور این جی اوز کے ساتھ شراکت داری میں مدد فراہم کی جائے گی

صحت کے لیے 326.5 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا

صحت کا بجٹ پچھلے سال کے 302.2 ارب روپے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ

146.9 ارب روپے صحت کے اداروں اور یونٹس کو گرانٹس کی مد میں دیے جائیں گے

سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کے لیے 19 ارب روپے مختص

پیپلز پرائمری ہیلتھ انیشی ایٹو (پی پی ایچ آئی) کے لیے 16.5 ارب روپے رکھے گئے

لاڑکانہ میں ایک نئے اسپتال کے لیے 10 ارب روپے مختص

ایمبولینس سروس اور موبائل تشخیصی یونٹس کو دیہی علاقوں تک توسیع دینے کا اعلان

مالیاتی منتقلی میں متوقع کمی کے باعث سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 20 فیصد کٹوتی؎

اس سال سالانہ ترقیاتی پروگرام 520 ارب روپے تک محدود کریا گیا

سیلاب زدہ علاقوں، قابل تجدید توانائی، پسماندہ اضلاع، صاف پانی اور صفائی کی سہولیات کی 475 نئی اسکیمیں شروع کرنے کا فیصلہ

تعلیم کےلیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں 99.6 ارب روپے مختص

صحت کےلیے45.37 ارب روپے اور آبپاشی کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے73.9 ارب روپے مختص

بلدیاتی حکومتوں کےلیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ 132 ارب روپے رکھا گیا

نئے بجٹ میں کراچی کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی

کراچی میں انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر منصوبے شامل

سڑکوں کی مرمت، سیوریج اور پانی کی فراہمی کے نظام کی بہتری کےلیے رقوم مختص

کراچی میں شہری ٹرانسپورٹ کو وسعت دی جائے گی

پاکستان کی پہلی 50 الیکٹرک بسیں کراچی میں متعارف کرائی جائیں گی

کراچی کی الیکٹرک بسوں کے قافلے میں اگست 2025 تک مزید 100 بسیں شامل کی جائیں گی

کراچی کے بی آر ٹی منصوبوں میں پیش رفت، ییلو لائن تکمیل کے قریب، ریڈ لائن 50 فیصد سے زائد مکمل

کراچی سیف سٹی پروجیکٹ میں مصنوعی ذہانت سے لیس سی سی ٹی وی کیمروں اور کوریج میں وسعت شامل

کورنگی کاز وے پل، شاہراہِ بھٹو کی بہتری کےلیے اقدامات بھی بجٹ کا حصہ

تاریخی مقامات کی بحالی، کاروباری علاقوں کی بہتری اور اہم سڑکوں کی تعمیر کے لیے نئی اسکیمیں بھی سالانہ ترقیاتی منصوبے کا حصہ

بجٹ میں ڈیجیٹل گورننس کےلیے بھی کئی اقدامات کا اعلان

منصوبوں کی براہ راست نگرانی کےلیے مرکزی کے پی آئی مانیٹرنگ ڈیش بورڈ کا آغاز

زمین کے ریکارڈ کی بلاک چین پر منتقلی سے لین دین میں شفافیت اور آسانی آئے گی

ڈیجیٹل پیدائشی رجسٹریشن نظام متعارف کرانے کا فیصلہ 2028 تک 100 فیصد کوریج کا ہدف مقرر

ڈیجیٹل پیدائشی رجسٹریشن نظام کو صحت و تعلیم کے ڈیٹا سے مربوط کیا جائے گا

نئے صوبائی بجٹ میں زرعی اصلاحات پر خصوصی توجہ

2 لاکھ سے زائد کسانوں کو سبسڈی اور جدید زرعی مشینری کی فراہمی کےلیے بینظیر ہاری کارڈ کا اجرا

ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ زراعت کے فروغ کے لیے ڈرپ اریگیشن پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کلسٹر فارمنگ منصوبے کے منصوبے شروع کرنے کا اعلان

ترقی پسند کسانوں کو بغیر سود قرضے فراہم کرنے کے لیے سندھ کوآپریٹو بینک کے قیام کی فزیبلٹی اسٹڈی جاری

سماجی فلاح و بااختیاری پر بھی نئے صوبائی بجٹ میں خصوصی توجہ دی گئی

تعلیم کے بجٹ کو مرکز سے اسکولوں کی سطح پر منتقل کر دیا جائے گا

اسکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کو انتظامی اخراجات کے لیے براہِ راست فنڈز دستیاب ہوں گے

معذور افراد کے لیے سہولیات بڑھائی جائیں گی، وظائف میں اضافہ اور نئے بحالی مراکز کا قیام شامل

سندھ بھر میں یوتھ ڈیولپمنٹ سینٹرز کے قیام کا اعلان

سنٹرز میں نوجوانوں کو ہنر سکھانے، کیریئر کونسلنگ اور ڈیجیٹل خواندگی کے پروگرامز شروع کیے جائیں گے

شہریوں کا مالی بوجھ کم کرنے کےلیے 5 محصولات ختم کرنے کا اعلان

سندھ میں پروفیشنل ٹیکس اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ

موٹر وہیکل ٹیکس میں کمی ، سیلز ٹیکس کو آسان بنانے کے لیے نیگیٹو لسٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا

وزیراعلیٰ سندھ کا نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے ریلیف کا اعلان

گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کےلیے 12 فیصد ایڈہاک ایلیف الاؤنس ملےگا

گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کو 10 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائےگا

وزیراعلیٰ سندھ کا پنشنز میں 8 فیصد اضافے کا اعلان

معذور ملازمین کے لیے کنوینس الاؤنس میں اضافہ

واجب الادا پنشن کی مکمل ادائیگی

وکلا، صحافیوں اور اقلیتوں کے لیے فلاحی اور ترقیاتی اقدامات کی مد میں خصوصی گرانٹس بھی فراہم کی جائیں گی

بجٹ سندھ کی غیر استعمال شدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں اہم کردار ادا کرے گا، وزیراعلیٰ

بجٹ میں ج۔،م نطچسچاع، پائیدار اور مضبوط ترقی کو ترجیح دی گئی ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ کی صوبے اور ملک کو امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اتحاد اور اجتماعی کوششوں کی اپیل

یہ ایک جامع بجٹ ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

سماجی بہتری، بنیادی ڈھانچے کی جدت اور اقتصادی خودمختاری کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعلیٰ

سندھ کو ایک انقلابی سال کے لیے تیار ہے، مراد علی شاہ